پاکپتن: پاکستان عوامی تحریک کی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک کی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس پاکپتن میں منعقد ہوا، اجلاس میں ممبر کور کمیٹی میاں ریحان مقبول نے خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان عوامی تحریک پاکپتن زون کے قائدین بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر میاں ریحان مقبول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 7 برس مکمل ہونے پر ملک گیر احتجاج کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کو سات سال گزرنے کے باوجود بھی انصاف نہیں ملا اور آج بھی ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بوسیدہ نظام کے ہوتے ہوئے انصاف مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کارکنان کو کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے 17 جون کو ملک گیر احتجاج کا حصہ بن کر شہداء کی آواز بنیں۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ