کراچی: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر عوامی تحریک کا سیمینار
کراچی شاہ لطیف ٹاؤن آغوش میں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، صدر انجمن تاجران سندھ کراچی جاوید شمسی، ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی مرزا جنید علی، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کراچی راؤ کامران محمود، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی راعنا نصرت ڈار و دیگر نے کہا امن عالم اور بین المذاہب رواداری کیلئے شیخ الاسلام کی کاوشیں عہد ساز ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے جہالت کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہزاروں اسکولز، کالجز، یونی ورسٹیز سمیت عوامی تعلیمی ادارے قائم کئے۔ ملک میں نظام کی تبدیلی کیلئے کاوشیں اور کرپٹ نظام کو بے نقاب کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے بنیادی کردار ادا کیا اور قوم کو ان کے حقوق کی بیداری شعور کیلئے پورا آئین سمجھایا۔ مزید ...