چنیوٹ: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک چنیوٹ کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر 17 جون کو پرامن ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت صدر سنڑل پنجاب پاکستان عوامی تحریک بشارت جسپال نے کی، ریلی میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی قائد اعظم پارک سے شروع ہو کر پریس کلب کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان عوامی تحریک کے پرچم اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم شہداء کو سات سال بعد بھی انصاف نہ ملنا مقتدر حلقوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، ہم آج بھی اپنے شہداء کے لئے انصاف مانگنے باہر نکلے ہیں چودہ شہداء اور سو سے زائد زخمی پاکستانی آج بھی اپنے ملک کے اداروں سے انصاف کے منتظر ہیں، عمران خان کو انکا وعدہ یاد دلاتے ہیں کہ آپ نے ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون سے انصاف کا وعدہ کیا تھا، عمران خان صاحب آج آپ کی حکومت ہے ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور ان کے لواحقین آپ کی حکومت سے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔
ریلی میں صفدر عباسی ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک چنیوٹ، جنرل سیکرٹری میاں نذیر فراز تھہیم ایڈووکیٹ، صدر لائیر فورم ندیم عباس سپراء ایڈووکیٹ، چوہدری اسلام خان صدر جماعت اسلامی چنیوٹ، سید نورالحسن شاہ نائب صدر جماعت اسلامی چنیوٹ، چیئرمین تحریک پاکستان یوتھ فورس سید شہریار ایڈووکیٹ، حماد رضا لالی صدر مہناج القرآن، آفتاب لاڑا صدر یوتھ لیگ پاکستان عوامی تحریک چنیوٹ، بلال حسین کالرو جنرل سیکرٹری یوتھ لیگ پاکستان عوامی تحریک چنیوٹ، رضا علی زیدی ضلع صدر پاکستان پیپلزپارٹی، ملک اکرم کھوکھر ایڈووکیٹ اور خواتین کی بھی بڑی تعداد میں شرکت۔
تبصرہ