پاکستان عوامی تحریک کا سندھ کے بلدیاتی نظام کے خلاف اے پی سی بلانے کا اعلان
پاکستان عوامی تحریک کراچی نے 11 دسمبر 2021ء کو سندھ کے بلدیاتی نظام کے خلاف اے پی سی بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اے پی سی میں تمام سیاسی و سماجی جماعتوں، اہم شخصیات کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر و جنرل سیکرٹری کراچی راؤ کامران محمود نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی خود مختاری کی اصل روح اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنا تھا اور ہے، مگر بدقسمتی سے جمہوریت کا راگ الاپنے والے حکمرانوں نے خود تو اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبائی خودمختاری حاصل کرلی لیکن خود اقتدار بلدیاتی اداروں اور نچلی سطح پر منتقل کرنے سے خائف ہیں۔ مزید ...

