خوشاب: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک ضلع خوشاب کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے حصول کیلئے پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک سرگودھا ڈویژن کے صدر سید شمس العارفین ہمدانی، آستانہ عالیہ کھوڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید غلام صمدانی الگیلانی، پیر سید محسن صفدر شیرازی، علامہ تقی نقوی اور علامہ ملک اعجاز سمیت پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ خوشاب کے قائدین و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے ایکجہتی کا ظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ مزید ...