جموں کشمیر عوامی تحریک حلقہ ایل اے 3 کے قائدین کا اجلاس
جموں کشمیر عوامی تحریک حلقہ ایل اے 3 کے قائدین کا اںتخابی اجلاس حلقہ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں حلقہ ایل اے 3 کے امیدوار راجہ نہیب ٹھاکر بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر انجنیئر محمد رفیق نجم، سردار منصور خان، قاضی شفیق، سرداد عمر دراز، ملک توقیر اعوان و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر میں الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔
تبصرہ