جموں کشمیر عوامی تحریک کے نامزد امیدوار طاہر کھوکھر کی کراچی میں انتخابی مہم، مقیم کشمیریوں سے ملاقات
جموں کشمیر عوامی تحریک ایل اے 34 جموں ون کے امیدوار سابق وزیرٹرانسپورٹ و سیاحت طاہر کھوکھر نے کراچی میں مقیم کشمیریوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کھوکھلے نعروں سے تنگ آچکے ہیں، اب نظام کی تبدیلی کیلئے عوامی تحریک کا ساتھ دے گی۔ کشمیر کے الیکشن میں کروڑوں روپے کے ٹکٹ بیچنے والے کس منہ سے تبدیلی اور انصاف کی بات کرتے ہیں اب مزید تباہی کے راستے ہموار ہونے والے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جموں کشمیر عوامی تحریک کراچی کے کوآرڈینیٹر محمد الیاس مغل نے کہا کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے کشمیر کی شناخت مسخ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک مرکزی کور کمیٹی کے ممبران سید ظفر اقبال، راؤ کامران محمود، تحریک منہاج القرآن سندھ کے رہنماء عامر خواجہ، نوید عالم، جمیل اختر بٹ و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ الیاس مغل نے مزید کہا ایل اے 34 جموں ون غیور کشمیری طاہر کھوکھر کو کامیاب بنا کر اپنا مستقبل محفوظ کریں۔
تبصرہ