”مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے“ | سانحہ ماڈل ٹاؤن، عوامی تحریک آج ملک بھر میں ریلیاں نکالے گی
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام آج 17 جون 2022ء کو ملک بھر میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 8 ویں برسی کے موقع پر ”کال فار جسٹس“ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ریلیاں لاہور، کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد سمیت ضلعی سطح پر نکلیں گی۔ لاہور پریس کلب کے باہر سہ پہر 4 بجے کارکن پرامن احتجاج کریں گے۔ سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافی کی حد ہو گئی، مظلوم انصاف کے لئے اب کس دروازے پر جائیں کیا ملک اور معاشرے اس طرح چلتے ہیں؟ سب ادارے طاقتوروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مظلوموں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ مزید ...

