راولپنڈی: پاکستان عوامی تحریک کے 33ویں یوم تاسیس پر تقریب
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے زیراہتمام 33ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترجمان غلام علی خان نے کہا کہ کسی جماعت کے پاس نہ ڈاکٹر طاہرالقاری جیسی قیادت ہے اور نہ ہی کسی جماعت کے پاس عوامی تحریک کے کارکنان جیسے کارکن ہیں۔ غلام علی خان نے منہاج القران و عوامی تحریک ٹیم دبئی ذمہ داران خصوصا رانا عبدالقیوم سلہریا، فخر زمان عادل، حکیم ڈاکٹر محمود، رفاقت منہاس، الحاج محمد طفیل، نثار گجر، ساجد جاوید، اظہر الطاف عباسی کو عوامی تحریک کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر پر وقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک واحد سیاسی انقلابی جماعت ہے جو نظام کا حصہ بنے بغیر عوامی حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق ملک کو قائد اعظم ؒ کا حقیقی پاکستان بنانے کرپشن سے پاک کرنے اور کرپٹ مافیا سے نجات کے لیے عوام کو زیادہ سے زیادہ عوامی تحریک میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
رانا عبدالقیوم سلہریا نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی معاشرے اور معاشرت کے ہر ہر پہلو پر اس قدر گہری نظر ہے کہ موجودہ پاکستانی سیاسی ماحول چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسا مدبر کوئی نہیں، ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاست کا ہر زاویہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے خیرات لیا ہوا ہے،۔
اس موقع پر رانا عبدالقیوم سلہریا، حکیم ڈاکٹر محمود بھٹی، علامہ غلام دستگیر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے عوامی تحریک کی تبدیلی نظام کے لیے کی جانے والی عظیم جدوجہد کے دوران میں شہدائے ماڈل ثاون کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں پاکستان عوامی تحریک کے 33ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر سینیئر رہنماء منہاج القرآن دبئی سید غضنفر شاہ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازی عمر، صحت یابی اور پاکستان میں مصطفوی نظام کے نفاذ کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
تبصرہ