منہاج سسٹرز دبئی کے زیراہتمام پاکستان عوامی تحریک کے 33 ویں یوم تاسیس کی تقریب
منہاج سسٹرز دبئی کے زیراہتمام پاکستان عوامی تحریک کے 33 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی سرپرستی منہاج القرآن دبئی ٹیم نے کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی گئی۔
یوم تاسیس کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز محترمہ عائشہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ حمد بارى تعالی پیش کرنے کی سعادت خدیجہ نے حاصل کی جبکہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ بے کس پناہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت محترمہ رابعہ اور محترمہ انعم نے حاصل کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض محترمہ رابعہ نے سر انجام دیئے۔ آخر میں درود پاک کی سماعتوں میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر محترمہ تسنیم نے شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور دنیا بھر میں امن و سلامتی اور ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی دعا بھی کی۔ پروگرام میں پُرتکلف کھانے کا بھی انتظام کیا گیا۔
تبصرہ