یہ نظام خوشحالی اور سلامتی کا دشمن ہے: خرم نواز گنڈاپور کا لیہ میں بلدیاتی ورکرز کنونشن سے خطاب
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے لیہ میں بلدیاتی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام خوشحالی اور سلامتی کا دشمن ہے۔ اس نظام نے مافیاز کی پرورش کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا یہ نظام نمک کی کان ہے اس میں ہیرا بھی نمک ہو جائے گا۔ اب وقت آگیا ہے اس گلے سڑے فرسودہ نظام سے جان چھڑائی جائے۔ بلدیاتی انتخابات کروانے کی بجائے نیا تماشا شروع ہو گیا ہے۔ جس نظام میں عوام کو ووٹ کے استعمال کے آئینی حق سے محروم کر دیا جائے اُسے جمہوری کہنا ظلم ہے۔ لوگ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ مزید ...

