یہ نظام چوروں، قاتلوں اور ڈکیتوں کا محافظ ہے: میاں ریحان مقبول
یہ نظام چوروں، قاتلوں اور ڈکیتوں کا محافظ ہے: میاں ریحان مقبول مزید ...
پاکستان عوامی تحریک خوشاب کے سابق صدر حافظ غلام رسول شاہ قریشی کی نماز جنازہ خوشاب میں ادا کی گئی، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ نماز جنازہ میں مرکزی وفد علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ مسعود احمد، ڈاکٹر ظفر علی ناز قریشی، فیصل اقبال اعوان، محمد عمران ملک نے شرکت کی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک عام آدمی کی آواز ہے، 31 مارچ کا سورج نصیر خان جدون اور عوامی تحریک کے دیگر امیدواروں کی فتح کے ساتھ طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نصیر خان جدون غریب عوام کا غریب نمائندہ ہے۔ نصیر خان ایک عام آدمی ہے، اور عام آدمی کی آواز بن کر، نوجوان کی صدا بن کر، غریب، کسان کی آرزو بن کر، آسمان سیاست بن کر جگمگا رہا ہے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام کامرہ کینٹ میں پیغام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد رفیق نجم، قاضی شفیق الرحمان، سردار عمردراز، ڈاکٹر قاشر رفیق نے خطاب کیا۔ خرم نواز گنڈا پور نے کامرہ میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پاکستان سمیت پوری دنیا میں علم، امن اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کی معتبر اور جرات مندانہ آواز ہے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے لیہ میں بلدیاتی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام خوشحالی اور سلامتی کا دشمن ہے۔ اس نظام نے مافیاز کی پرورش کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا یہ نظام نمک کی کان ہے اس میں ہیرا بھی نمک ہو جائے گا۔ اب وقت آگیا ہے اس گلے سڑے فرسودہ نظام سے جان چھڑائی جائے۔ بلدیاتی انتخابات کروانے کی بجائے نیا تماشا شروع ہو گیا ہے۔ جس نظام میں عوام کو ووٹ کے استعمال کے آئینی حق سے محروم کر دیا جائے اُسے جمہوری کہنا ظلم ہے۔ لوگ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک پی پی 112 ناظم آباد فیصل آباد کے زیرِاہتمام ’’نظام بدلو کنونشن‘‘ منعقد ہوا، جس میں صدر سنٹرل پنجاب پاکستان عوامی تحریک میاں ریحان مقبول اور صدر فیصل آباد ڈویژن پاکستان عوامی تحریک میاں کاشف محمود نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے عوامی تحریک میدانِ عمل میں اتری ہے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں ہے مگر جنگ کے بغیر مسئلہ کشمیر حل ہوتا نظر نہیں آتا۔ خطہ کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، اقوام متحدہ کو بالآخر کشمیری عوام کے ساتھ متفقہ قراردادوں کی صورت میں کیا جانے والا وعدہ پورا کرنا ہوگا، ایک ارب سے زائد آبادی والا خطہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے، عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے، کشمیری عوام نے تمام تر مظالم اور استحصال کے باوجود امن کا راستہ نہیں چھوڑا، دنیا امن پسندی کی قدر کرے۔ مزید ...
سینکڑوں مسیحی سیاسی، سماجی مسیحی رہنماؤں و نمائندوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا اور بلدیاتی انتخابات میں عوامی تحریک کے امیدواروں کی بھرپور سپورٹ کرنے کا عہد کیا۔ یہ اعلان عوامی تحریک کی طرف سے منعقدہ خصوصی استقبالیہ میں کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، ملک کرامت علی، امتیازاعوان، راجہ ندیم، راجہ اظہر عباس نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام کراچی میں SAVE KARACHI SAVE PAKISTAN سیمینار منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، صوبائی صدر قیصر اقبال قادری، جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود، ڈاکٹر فاروق ستار، جی ڈے رہنماء سردار رحیم، ایم کیو ایم رہنماء حینف جاوید، مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء تقی ظفر، الفلاح پارٹی کے رہنماء ناصر رحیم,مسلم لیگ ق کے رہنما صادق شیخ، معیز الحسن و دیگر نے شرکت کی۔ مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2026 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں