یہ نظام چوروں، قاتلوں اور ڈکیتوں کا محافظ ہے: میاں ریحان مقبول
کرپشن کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لئے ضمانتیں حاصل کرنے والے آج شیروانیاں سلوا رہے ہیں
نواز شریف کو فرار کروانے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی شیروانی پہنا رہے ہیں
موجودہ سیاسی نظام نے بحرانوں کو حل کرنے کی بجائے بحرانوں میں اضافہ کیا ہے: صدر پی اے ٹی سینٹرل پنجاب
لاہور(2 اپریل 2022ء) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ کل تک جو سیاست دان اربوں روپے کے کرپشن کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کر رہے تھے وہ آج وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بننے کے لئے شیر وانیاں سلوا رہے ہیں۔ یہ نظام چوروں، قاتلوں اور ڈکیتوں کا محافظ ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سزا یافتہ نواز شریف کو بیرون ملک فرار کروانے والے اب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی شیر وانی پہنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام اب بھی سوئے ہوئے ہیں۔ موجودہ سیاسی نظام نے بحرانوں کو حل کرنے کی بجائے بحرانوں میں اضافہ کیا ہے۔ آج سارے کرپٹ مل کر اس عوام دشمن نظام کو بچانے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام ہی ملک و قوم کو مستحکم کرتا ہے۔ یہ کیسا فرسودہ نظام ہے جسے بچانے کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔ جو نظام اپنی حفاظت نہیں کرسکتا خود کو نہیں بچا سکتا وہ ملک و قوم کو کیا بچائے گا۔ ملکی و ترقی و خوشحالی کے لئے اس عوام دشمن نظام کو بدلنا ہوگا۔
تبصرہ