پاکستان عوامی تحریک کے 33ویں یوم تاسیس کی تقریب
پاکستان عوامی تحریک دبئی ٹیم نے 33 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں ساجد جاوید کی رہائش گاہ پر پاکستان عوامی تحریک کے 33ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب غلام علی خان مہمان خصوصی تھے جبکہ ابو ظہبی سے محمد طفیل فل پاور بھی تشریف لائے۔
تقریب میں علامہ غلام دستگیر خان اور نثار گجر نے نقابت کے فرائض ادا کیے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز آفتاب سبحانی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ درود و سلام اور نعت عابد حسین مغل اور شاھد کاظمی نے پڑھی۔ اس موقع پر غلام علی خان، فخر الزماں عادل اور حکیم محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے ملکی سیاست میں کردار پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ اصول پسندی کی سیاست کو فروغ دیا اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے آج بھی عدالتی و سیاسی جدوجہد کر رہی ہے۔
تقریب میں عبدالقیوم نیک محمد نے دبئی ٹیم کی طرف سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی جداگانہ حیثیت و جدوجہد پر اسوۂ رسول کی روشنی ڈالی۔ آخر میں شرکاء نے ملکر یوم تاسیس کا کیک کاٹا اور خصوصی طور پر مبارکبادیں دیں۔ اختتامی دعا سید غضنفر شاہ نے کرائی۔
تبصرہ