دبئی میں پاکستان عوامی تحریک کے 32ویں یوم تاسیس کی تقریب
پاکستان عوامی تحریک کے 32ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں دبئی میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا، حاجی جاوید ہاوس پر یوم تاسیس تقریب کی میزبانی سابق سیکرٹری فنانس ساجد جاوید نے کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے 32ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور مبارکباد دی گئی۔
صابر حسین گجر نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کی تشکیل اور حصول مقصد پر مفصل روشنی ڈالی۔ تقریب میں موجود سابق نائب امیر یو اے ای فخر زمان عادل نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں پاکستان عوامی تحریک کے سیاسی کلچر پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں انڈیا سے وزٹ پر تشریف لائے دوست محمد صدیق نے بھی شرکت کی اور شیخ الاسلام سے اپنی عقیدت و وابستگی کا اظہار کیا۔
اس سے پہلے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جبکہ بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت سمیر نعیم نے پیش کیا۔ پروگرام میں حلقہ درود کی نشست بھی منعقد ہوئی۔ پروگرام میں
تبصرہ