ملت کشمیر ہیومن رائٹس کے بانی چیئرمین مطیع الرحمن آسی ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شامل
ملت کشمیر ہیومن رائٹس کے بانی و چیئرمین سیاسی و سماجی رہنماء مطیع الرحمن آسی نے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کر لی، دیگر ساتھیوں میں انجمن نوجوانان اسلام پاکستان طارق محبوب شہید کے ساتھی عبد الوحید اور نوجوان سیاسی و سماجی رہنماء فدا الرحمن شامل ہیں، انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کراچی سیکرٹریٹ میں PAT قائدین سے ملاقات کی اور پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
نئے شامل ہونے والے قائدین کے اعزاز میں استقبالئے سے اظہار خیال کرتے ہوئے مطیع الرحمن آسی، عبد الوحید اور فدا الرحمن نے کہا جب تک وطن عزیز میں نظام نہیں بدلے گا تب تک تبدیلی ایک خواب رہے گی۔ پاکستان میں اصل تبدیلی کا ایجنڈا ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاس ہے پاکستان میں ہر سیاسی جماعت نے مایوس کیا مستحکم پاکستان اور نسلوں کی بقاء اور تابناک مستقبل کیلئے قوم پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو کر ملک میں رائج کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد کرے۔
پاکستان عوامی تحریک کی قیادت اور کارکنان نے وطن عزیز کیلئے بے شمار قربانیاں پیش کیں۔ ان قائدین نے کہا کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ہم پاکستان عوامی تحریک کے شانہ بشانہ دن رات محنت کریں گے اور اہلیان کراچی کے سامنے ان چہروں کو بے نقاب کریں گے جو اس شہر کی تباہی کے اصل ذمہ دار ہیں۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے صدر مشتاق صدیقی، جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود، سینئر نائب صدر ثاقب نوشاہی، الیاس مغل، عطاء الرحمن ہاشمی، نوید عالم، راؤ محمد طیب، زاہد حسین، عالم بادشاہ ایڈوکیٹ، وصل احمد، جمیل اختر بٹ، ایاز قریشی کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
تبصرہ