پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام زونل، ضلعی اور صوبائی حلقہ جات کے ذمہ دارن کے لیے سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کے اختتامی سیشن میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے نظریہ، بیانیہ دعوت اور پیغام کو عوام تک پہنچانے میں سوشل میڈیا نے اہم ترین مقام حاصل کرلیا ہے۔
اس جدید دور میں کسی بھی تحریک کیلئے جدید ذرائع ابلاغ کی معلومات اور انکا استعمال ناگزیر ہے۔ خوشی اس بات کی ہے پاکستان عوامی تحریک کے ذمہ داران سوشل میڈیا کا مثبت استعمال اور اسکی باقاعدہ تربیت بھی حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اپنے بہترین اخلاق کے باعث جانے جاتے ہیں، جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تربیت کا عملی ثبوت ہے۔
ورکشاپ میں مشتاق صدیقی، راؤ کامران محمود اور کراچی زون کے تمام ذمہ داران و کارکنان شریک ہوئے۔ ڈپٹی کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا عوامی تحریک نوید عالم نے سوشل میڈیا اور ٹوئٹر کی اہمیت پر گفتگو کی اور شرکاء کو ٹوئٹر کے ذریعے ’’ہیش ٹیگ‘‘ لانچ کرنے اور ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال ہونے والے طریقے بتائے۔
ورکشاپ میں عدنان رؤف انقلابی نے ٹوئیٹر کے استعمال سے متعلق تکنیکی پہلوؤں کو عملی مشق کے ذریعے شرکاء کو بتایا۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین نے نے ورکشاپ کے شاندار انعقاد پر سوشل میڈیا ٹیم اور جملہ منتظمین کو مبارکباد دی۔
تبصرہ