لودھراں: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک لودھراں کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاج کی قیادت سردار شاکر خان مزاری نے کی۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شریک ہوئی۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا مطالبہ کیا۔
تبصرہ