پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کے زیراہتمام یوم تاسیس اور ورکرز کنونشن
پاکستان عوامی تحریک سرگودھا شرقی کے زیراہتمام یوم تاسیس عید ملن پارٹی اور ورکرز کنونشن 30 مٸی 2021ء اسیانوالہ کانڈیوال روڈ تحصیل سرگودھا شرقی میں منعقد ہوا، جس میں انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے انقلاب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ورکرز کے ذمے کام کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن سرگودھا شرقی اور منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن علماء کونسل کو کامیاب ورکر کنونشن پر مبارکباد پیش کی۔ آخر میں ماہ فروری 2021ء کے دوران لائف ممبر شپ لینے والے سرگودھا شرقی کے رفقاء کو اسناد بھی دی گئیں۔
رپورٹ: عمران نذیر مصطفوی
تبصرہ