’’ 17 جون، 14 خون، کہاں ہے قانون‘‘ یوم شہدا کے سلوگن کی منظوری
پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر حسن محی الدین کی زیر صدارت 17 جون یوم شہدا کے حوالے سے سنٹرل ورکنگ کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبہ بھر کے 36اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے رٹ خارج ہونے کے بعد حکومت مال روڈ پر پر امن احتجاج سے نہیں روک سکتی، 17 جون کو مال روڈ پر ڈاکٹر طاہرالقادری پرامن دھرنے کے شرکاء سے خطاب اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے آئیندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ مزید ...

