خواجہ عامر فرید کوریجہ کی انتخابی مہم (این اے 154، لودھراں)
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ این اے 154 لودھراں میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز حلقہ کے مختلف مقامات پر انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا اور انتخابی کارنر میٹنگ سے خطابات بھی کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک اقتدار کیلئے نہیں اقدار اور عوام کے وقار کیلئے سیاسی جدوجہد کررہی ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کا خون بہانے والے حکمران ملک و قوم سے مخلص نہیں۔ یہ عوام کا جان و مال نہیں صرف ’’مال‘‘ محفوظ کررہے ہیں۔ ناانصافی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے عوام عوامی تحریک کو ووٹ دیں۔ لودھراں کے عوام دولت اور حکومتی غنڈہ گردی کو مسترد کردیں گے۔ ملکی مسائل کا حل ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی انقلابی ایجنڈے میں ہے۔ تکبر، غرور اور دولت کے بت پاش پاش کرنے کا وقت آگیا۔ مزید ...