وزیراعظم علاج کے بعد جب وطن لوٹیں گے تو ڈاکٹروں کے دس، دس بورڈ بھی کوئی مرض تلاش نہیں کر سکیں گے: ڈاکٹر طاہرالقادری کا پریس کانفرنس سے خطاب
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان سینکڑوں آف شور کمپنیوں کا مالک ہے، سچ اگلوانے اور پیسہ نکلوانے کیلئے انہیں برطرف کر کے جیلوں میں ڈالا جائے۔ پانامہ لیکس کے ذریعے اب تک جو حقائق منظر عام پر آئے سزا دینے کیلئے کافی ہیں، ان پیپرز کو دنیا کے کسی ملک کے وزیراعظم نے نہیں جھٹلایا، ان پیپرز کے سچے ہونے کا یہی سب سے بڑا ثبوت ہے۔ سوئس بینکوں میں پڑے ہوئے 200 ارب ڈالر کے کالے دھن کا آف شور کمپنیوں سے گہرا تعلق ہے۔ آئین، پارلیمنٹ، ایف آئی اے، ایف بی آر اور نیب آزاد ہوتے تو اب تک ایکشن ہو چکا ہوتا۔ مزید ...

