سرگودھا: پاکستان عوامی تحریک کا شہدائے اسلام آباد کی یاد میں تعزیتی اجلاس
سرگودھا (31 اگست2015) پاکستان عوامی سرگودھا کی صدر ایریا کی تنظیم نے انقلاب دھرنے کے دوران 30 اگست 2014 کی رات ریاستی تشدد سے شہید ہونے والے کارکنان کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا، جس میں پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کے ضلعی صدر فہیم حیدر چیمہ، سیکرٹری جنرل عمران ملک اور پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کینٹ کے صدر زین العابدین شاہ سمیت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شہدائے اسلام آباد کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو نہ بھولے تھے اور نہ ہی بھولیں گے۔ زندہ قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ عوام کی سوچ بدل رہی ہے اب کسان، وکلاء، تاجران، سول سوسائٹی کے لوگ اپنے شعبہ جات میں اصلاحات کے مطالبات کر رہے ہیں۔ اصلاحات کا نعرہ اور عوام کو اپنا حق مانگنے کا شعور ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک کے اسلام آباد کے دھرنے نے دیا۔ اب وہ وقت دور نہیں جب یہ ظالم حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔
تعزیتی تقریب کے بعد یونیورسٹی آف سرگودھا کے مرکزی گیٹ کے سامنے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔
تبصرہ