منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں اقلیتی رہنماؤں کا اہم اجلاس
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں اقلیتی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل PAT خرم نواز گنڈا پور نے کی جبکہ اقلیتی سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اقلیتوں کو براہ راست انتخابات میں حصہ لینے کا حق دلوانے کیلئے احتجاجی تحریک شروع کرنے اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اقلیتی سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل PAT خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ حکمرانوں نے ایک آرڈیننس کے تحت اقلیتوں، خواتین، لیبر اور یوتھ سے براہ راست انتخابات کا حق چھین کر آئین کے آرٹیکل 140-A کی خلاف ورزی کی ہے۔ مزید ...