فرانس: پاکستان عوامی تحریک کا منہاج یورپین کونسل کے صدر اور سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں عشائیہ
پیرس (اے کے راؤ) پاکستان عوامی تحریک فرانس نے منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز وڑائچ اور سیکرٹری جنرل بلال اوپل کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عوامی تحریک فرانس کے نائب صدر چوھدری ظفر اقبال کے ریسٹورنٹ میں ہونے والے اس عیشائیہ میں PAT فرانس و یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم، سیکریٹری جنرل محمد نعیم چوھدری، چیف آرگنائیزر شیخ سلطان محبوب، سید شبیر حسین شاہ، نسیم بٹ، سلیمان اسلم، ابرار احمد اور میڈیا ایڈوائیزر راو خلیل احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران نے پاکستان عوامی تحریک فرانس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پرفتن دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی وابستگی کسی نعمت سے کم نہیں، اس پر اللہ رب العزت تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ مصطفوی انقلاب کی عظیم جدوجہد اور اسلام کا نکھرا چہرا دنیا کے سامنے پیش کرنے پر مشن کا ہر کارکن مبارکباد کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشن کا پیغام مؤثر انداز پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہماری محنت کا مقصود اللہ اور اس کے رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا ہے۔
تبصرہ