حقیقی آزادی کیلئے ظلم پر مبنی نظام کا خاتمہ ناگزیر ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم آزادی اور انقلاب مارچ کی پہلی سالگرہ پر کیک کاٹے گئے، ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔ پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں بڑی تعداد میں عہدیداروں، کارکنوں، بچوں اور خواتین نے شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ حقیقی آزادی کیلئے ظلم پر مبنی نظام کا خاتمہ ناگزیر ہے، آج سے ایک سال قبل حکومتی مظالم کا شکار عوام نے کرپشن میں لتھڑے ہوئے نظام سے جان چھڑانے کیلئے انقلاب مارچ کیا اور دھرنا دیا، ہماری جدوجہد جاری ہے آئندہ بھی آئین کی بالادستی اور عوام کو با اختیار بنانے کیلئے کسی جانی و مالی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، ہمارے کارکنوں نے ظلم و استحصال سے پاک پاکستان کیلئے شہادتیں قبول کر کے تحریک پاکستان کی یادوں کو تازہ کیا۔ مزید ...