پاکستان عوامی تحریک ضلع قصور سے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی: ندیم مصطفائی
پاکستان عوامی تحریک ضلع قصور کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس قصور سٹی اور کھڈیاں میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمدندیم مصطفائی جنرل سیکرٹری عوامی تحریک قصور نے کہا کہ ہم آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے، تمام یونین کونسلز میں متفقہ اور مضبوط امیدوار سامنے لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن فقط الیکشن لڑنا نہیں، ہم ہار جیت کو بالائے طاق رکھ کر اچھے اور باکردار لوگ میدان میں اتاریں گے۔ ان شاء اللہ پاکستان عوامی تحریک ضلع قصور میں ایک مضبوط سیاسی جماعت کے طور پر ابھرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں سے اچھے اور مخلص امیدواروں کو پاکستان عوامی تحریک میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ اجلاس سے محمدیوسف آرائیں صدر عوامی تحریک ضلع قصوراورمرکزی کوارڈینٹرپنجاب تنویراعظم سندھو نے بھی خطاب کیا۔ تحصیل قصور اور کھڈیاں کی تمام یونین کونسلوں سے ذمہ داروں اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔
تبصرہ