سیالکوٹ: پاکستان عوامی تحریک سچائی کی سیاست کو عام کر رہی ہے۔ شہزاد نقوی
کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے عوام کی خدمت نہیں کر سکتے، پاکستان عوامی تحریک سچائی کی سیاست کو عام کر رہی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے امیدواران کامیابی کے بعد لوگوں کی خدمت
عبادت سمجھ کر کریں۔ یہ بات پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد
حسین نقوی نے ضلع سیالکوٹ کے دورے کے دوران کہی۔ وہ کوٹلی چھمب (ڈسکہ) میں پاکستان
عوامی تحریک کے ٹکٹ پر چئیرمین کے امیدوار افتخار احمد چوہدری کے انتخابی جلسہ سے خطاب
کر رہے تھے۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان سمیت اہلیانِ حلقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ افتخار احمد چوہدری نے قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں عوامی خدمت اور انقلابی تبدیلیوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
تبصرہ