ڈاکٹر طاہرالقادری 17 جون کو لاہور میں دھرنا دیں گے
پاکستان میں حکومت پاناما لیکس سکینڈل سے ابھی سنبھلی نہیں کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دو سال قبل ماڈل ٹاؤن لاہور میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں مارے جانے والے کارکنوں کی دوسری برسی کے موقعے پر پاکستان آنے اور 17 جون کو لاہور کے مال روڈ پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ وہ 15 جون کو وطن واپس آئیں گے اور 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مارے جانے والے کارکنوں کی دوسری برسی کے موقعے پر مال روڈ لاہور پر احتجاجی دھرنا دیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کو دو سال ہو چکے ہیں لیکن انصاف کے حصول کے لیے جہاں سے چلے تھے وہیں کھڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی اور حکومتی دہشت گردی پر عدل و انصاف کے لیے ہر جگہ گئے لیکن حصول انصاف میں ناکام رہے، اور کمیشن کی رپورٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔ مزید ...

