خوشاب: حکمران خاندان کی کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی
پاکستان عوامی تحریک ضلع خوشاب نے پانامہ لیکس کے انکشافات میں سامنے آنے والی حکمران خاندان کی میگا کرپشن، منی لانڈرنگ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف نہ ملنے پر 23 اپریل 2016 کو احتجاجی ریلی نکالی اور کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتتاجی مظاہرہ کیا۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر پیر سید شمس العارفین نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں پاکستان عوامی تحریک خوشاب کے صدر ملک محمد نواز، جنرل سیکرٹری ملک شفیق احمد اعوان اور پیر سید اصغر علی شاہ سمیت پاکستان عوامی تحریک ضلع خوشاب کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر گو نواز گو، نواز شریف استعفیٰ دو، کرپٹ حکمران نامنظور اور ظالمو جواب دو خون کا حساب دو کے نعرے درج تھے۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر سید شمس العارفین نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بےگناہ کارکنوں کے قتلِ عام کے ذمہ دار حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔ غربت، مہنگائی، بےروزگاری، بدامنی اور دہشت گردی کی بنیادی وجہ کرپشن ہے۔ پانامہ لیکس میں حکمران خاندان کے چہرے بےنقاب ہونے کے بعد نواز شریف وزارت عظمیٰ کے منصب پر قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ’نواز شریف استعفیٰ دو تحریک‘ شروع کر رکھی ہے جو وزیراعظم کے استعفیٰ تک جاری رہے گی۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک عوامی حقوق کی فراہمی، کرپشن کے خاتمے اور تبدیلئ نظام کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی۔
تبصرہ