اسلام آباد: عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر کی تاجکستان کے سفیر سے ملاقات
پاکستان
عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے جمہوریہ تاجکستان کے سفیر Sher
Ali S. Jononov سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سفیر تاجکستان کا کہنا تھا
کہ پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات گرم جوش اور برادرانہ ہیں، پاکستان کی ترقی ہمارے
لئے بہت اہم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجکستان دہشت گردی کو پروان چڑھانے والی سوچ کا شدت سے مخالف ہے۔ انہوں نے کہا فروغِ امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، ان کی فکر سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجکستان امام اعظم امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور اولیا اللہ کی سرزمین ہے، ان کے اعتدال اور محبت کے نظریے اور فکر کو ہم اپنے ملک کی پالیسی کا مرکزی نقطہ سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہوگا۔ وقت کی اشد ضرورت ہے کہ دونوں ممالک زمینی اور فضائی ذرائع سے اقتصادی ترقی کو یقینی بنائیں۔
شہزاد حسین نقوی نے سفیر تاجکستان کو ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور عالمی امن کے قیام کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کاوشوں بارے آگاہ کیا۔
تبصرہ