ملتان: پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا اجلاس مورخہ یکم مئی 2016ء کو صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ کی صدارت ملتان میں منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی، آرگنائزر چوہدری قمرعباس دھول، نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ، راؤ عارف رضوی، اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ، مزمل مصطفوی کے علاوہ پیر خضر مرتضی گردیزی، ریاض احمد علیانی، قاضی کاشف، ملک اختر ملانہ، محمد اشرف جوئیہ ایڈووکیٹ، محمد پرویز اقبال کاہلوں، ملک بشیر احمد اعوان ایڈووکیٹ، چوہدری اسجد عمران، سہیل کامران ایڈووکیٹ، محمد نواز قادری اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ جنوبی پنجاب دہشت گردوں کا مرکز اور نوگو ایریا بن چکا ہے۔ جب تک پنجاب سے پانامہ لیکس میں نامزد معاشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے ان کا خاتمہ نہیں کیا جاتا یہاں چھوٹو گینگ پیدا ہوتے رہیں گے۔ پاک فوج چھوٹو گینگ کو پولیس کے حوالے نہ کرے بلکہ اس کے سرپرستوں کو بھی گرفتار کرکے عبرتناک سزائیں دی جائیں۔ افسوس کا مقام ہے کہ کسان دشمن حکمرانوں نے گندم خریداری مراکز کو کرپشن کے اڈے بنا کر نوبت خون خرابے تک پہنچا دی ہے۔ سیاسی سفارشوں پر باردانے کی تقسیم قابل مذمت ہے۔
اجلاس میں سانحہ لیہ اور سانحہ سنانواں میں شہید ہونے والے افراد کیلئے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے حصول کیلئے ہر سطح تک جائیں گے۔ جون میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوسال پورے ہونے پر بھر پور عوامی طاقت کے ساتھ احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ پانامہ لیکس میں نام آنے پر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی، وزیراعظم فوری طور پر استعفیٰ دیں۔
تبصرہ