سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم 11 سال سے انصاف کے منتظرہیں: نعیم الدین چودھری
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے قانونی ترجمان، سینئر قانون دان نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم 11 سال سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ 17 جون کو شہداء کی 11ویں برسی منائی جائے گی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی غیر جانبدار تفتیش کا واحد قانونی مطالبہ تاحال پورا نہیں ہوا۔ مظلوم آج بھی انصاف کے لئے دربدر ہیں۔ شہداء ماڈل ٹاؤن کے ورثاء آج بھی انصاف کے لئے انسداد دہشت گردی عدالت، لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ مزید ...

