خرم نواز گنڈا پورکی کوئٹہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت
کوئٹہ دہشت گردی انسانیت پر حملہ ہے:سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک
لاہور (9 نومبر 2024) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔ کوئٹہ دہشت گردی انسانیت پر حملہ ہے۔ دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی میں ملوث درندوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگرانہ کارروائی میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کی شکل میں درندے ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
تبصرہ