ہماری دو بیٹیوں تنزیلہ اور شازیہ کے قاتلوں کو سزا مل جاتی تو مزید کسی بیٹی پر غیر ہاتھ نہ اٹھتا، سربراہ عوامی تحریک
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ گزشتہ دو روز کے واقعات ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہیں۔ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں نے اپنے ناجائز اثاثوں کے تحفظ کیلئے مزید سانحات برپا کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ اگلا کریک ڈاؤن میڈیا کے خلاف ہو گا۔ عمران خان اور شیخ رشید نے کیا جرم کیا کہ ان پر اپنے ہی وطن کی زمین تنگ کی جارہی ہے۔ راولپنڈی کی سڑکوں پر جمہوریت کو گھسیٹا اور بیٹیوں کے منہ پر تھپڑ مارے جارہے ہیں۔ ہماری دو بیٹیوں تنزیلہ اور شازیہ کو شہید کرنے والے قاتلوں کو سزا مل جاتی تو مزید کسی بیٹی پر غیر ہاتھ نہ اٹھتا۔ مزید ...

