کراچی: پاکستان عوامی تحریک کا یوم اقبال پر سیمینار
پاکستان عوامی تحریک نارتھ کراچی کے زیراہتمام ’’اقبال کا تصور پاکستان‘‘ سیمینار 9 نومبر 2016ء منعقد ہوا، یوم اقبال پر منعقدہ خصوصی سیمینار میں پاکستان عوامی تحریک کراچی، منہاج ویمن لیگ اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد کلام اقبال مترنم پیش کیا گیا۔ عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹری جنرل راو کامران نے سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرپشن زدہ پاکستان نہیں، اقبال اور قائد کا پاکستان چاہتے ہیں۔ اقبال کے خواب اور آج کے پاکستان میں زمین، آسمان کا فرق ہے۔ ملک میں امن، محبت، اتحاد و یکجہتی کیلئے اقبال کے شاہینوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ مزید ...

