قانون نافذ کرنیوالے ادارے سید علی اوسط کو فوری بازیاب کرائیں: عوامی تحریک کراچی
پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم ہنگامی اجلاس 27 اکتوبر 2016ء کو گلشن اقبال میں منعقد ہوا جس میں کراچی کے صدر سید علی اوسط کی گمشدگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا گیا کہ سات روز گزر گئے سید علی اوسط کا کوئی سراغ نہیں ملا، انہیں فی الفور بازیاب کرایا جائے۔
دریں اثناء اجلاس میں مشاورت کے بعد پروفیسر ظہیر اختر کو پاکستان عوامی تحریک کراچی کا قائمقام صدر نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین قیصر اقبال قادری، سید ظفر اقبال، صفدر قریشی، اطہر جاوید صدیقی، عدنان رئوف انقلابی، راوء محمد طیب، بشیر خان مروت، راو اشتیاق احمد و دیگر قائدین بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، کشمیر میں انڈیا کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی، بھارت کی پاکستانی علاقوں میں فائرنگ اور شہریوں کی شہادت پر سخت تشویش کا اظہار بھی کیا۔ اجلاس میں کوئٹہ دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔
تبصرہ