اسلام آباد: شہزاد حسین نقوی کی روس کے سینئر سفارتکار سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے سفارتخانہ روس کے سنئیر سفارتکار الگزینڈر ڈیگلو سے 24 اکتوبر 2016ء کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شہزاد حسین نقوی نے روسی سفیر کے ساتھ پاک رشین تعلقات میں عوامی سطح کی دلچسپی کے امور پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے لوگ امن اور محبت کے خواہاں ہیں۔ خطے کا امن دونوں ممالک کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ شہزاد نقوی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیام امن کے لیے عالمی کاوشوں کے حوالے بھی انہیں تفصیلی بتایا۔
اس موقع پر روسی سفارتکار نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جو علمی اقدامات اور بالخصوص دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتوی ان کی اہم ترین دستاویز ہے۔ اس فتوی کو دنیا بھر میں قیام امن کے لیے اہم ڈاکومنٹ سمجھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
تبصرہ