کراچی: عوامی تحریک اور منہاج القرآن کا سندھ ورکرز کنونشن
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام سندھ ورکرز کنونشن 5 دسمبر 2016ء کو رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ہوا، جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور مہمان خصوصی تھے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ ہمارے کارکنان اور دیگر جماعتوں کے کارکنان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ہمارے کارکن پیسوں کیلئے نہیں انقلاب کیلئے قربانیاں دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ ہمارا کارکن کبھی مایوس نہیں ہوتا بلکہ منزل کے حصول کیلئے ہر وقت تیار اور سرگرداں رہتا ہے۔ اس لیے ہم جب چاہیں جس جگہ چاہیں جلسہ، دھرنا یا کوئی بھی احتجاجی تحریک چلا سکتے ہیں۔ مزید ...

