کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس، ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد اور مصروفیات پر بریفنگ
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے راہنماؤں نے یکم دسمبر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جہاں عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹری اطلاعات الیاس مغل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 4 دسمبر 2016 بروز اتوار کی صبح 4 بجے کراچی ائرپورٹ پر اتریں گے جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو اور تحریک قصاص کے حوالے سے اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور شہر کراچی میں انکی مصروفیات کا مکمل شیڈول 3 سمبر کو کراچی میڈیا سیل سے جاری کیا جائے گا۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک 4 دسمبر کو کراچی نشتر پارک میں دہشت گردی اور کرپشن کے خاتمے سے متعلق لائحہ عمل دیں گے۔
تبصرہ