ملتان: ڈاکٹر طاہرالقادری کا قصاص اور سالمیت پاکستان تحریک کے احتجاجی دھرنے سے خطاب
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور سے بذریعہ ویڈیولنک ملتان میں قصاص اور سالمیت پاکستان تحریک کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن، دہشتگردی اور عوام دشمن پالیسیوں کو چیلنج کرنے پر شریف حکومت نے ماڈل ٹاؤن میں 14 لاشیں گرائیں، ۔ وزیراعظم بتائیں پاکستان کی سالمیت پر حملے کرنے والوں کے خلاف انہوں نے کیا ایکشن لیا؟ قوم جاننا چاہتی ہے پاکستان کو توڑنے کے مشن پر کاربند کلبھوش کی گرفتاری، سانحہ کوئٹہ، مقبوضہ کشمیر کی بربریت اور پارلیمنٹ میں افواج پاکستان کے خلاف بار بار ہرزہ سرائی پر ان کی زبان گنگ کیوں ہے؟۔ وہ کن کے احسانات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں کہ ملکی سالمیت کا تحفظ ثانوی حیثیت اختیار کر گیا۔ مزید ...