عوامی تحریک کے رہنماؤں کی ہارون ثانی اور زاہد رومی کی شادی میں شرکت
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں مرکزی رہنماوں کے وفد نے 26 دسمبر 2016ء کو ہارون ثانی اور انکے بھائی زاہد رومی کی شادی میں شرکت کی۔ مزید ...
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب 27 دسمبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ امریکن قونصلیٹ لاہور کے اکنامک اینڈ پولیٹیکل افیئرز کے ہیڈ مسٹر راب نیوسم تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ناظم اعلی منہاج القرآن و سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ویمن لیگ، یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مزید ...
اکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی نے 25 دسمبر 2016 کو امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام وحدت اسلامی کانفرنس اور راولپنڈی پریس کلب میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، قاری منہاس، عوامی تحریک یوتھ ونگ راولپنڈی کے صدر وسیم خٹک، سلیم رشید عالم، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے صدر چوہدری زیلج انقلابی اور شیخ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وحدتِ اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمرریاض عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا نام’’ کرپشن ‘‘ رکھ دیا گیاہے۔ حکمران اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کی خاطر عوام کو استعمال کر تے ہیں۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے زیراہتمام بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی 141 ویں سالگرہ کی تقریب پرانی سبزی منڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ’قائدِ اعظم، عظیم لیڈر‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک سندھ کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے کہا کہ قائدِ اعظم جیسی بہادر شخصیات خوش نصیب اقوام کو صدیوں بعد نصیب ہوتی ہیں۔ قائد اعظم کی زندگی، اصول، کردار اور جدجہد مسلسل ہر پاکستانی کیلئے مشعل راہ ہے۔ مزید ...
بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 141 ویں یومِ پیدائش پر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین صفدر قریشی، قیصر اقبال قادری، راؤ کامران محمود، سید ظفر اقبال، عدنان رؤف انقلابی، مشتاق صدیقی، شفقت شیخ، عطاء الرحمان ہاشمی اور الیاس مغل نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ مزید ...
پاکستان عومی تحریک یوتھ ونگ تحصیل جہلم کا تنظیمی اجلاس 25 دسمبر 2016 کو منعقد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے امیر شاہد بشیر، پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما راجہ وحید کیانی اور عوامی تحریک یوتھ ونگ شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری زین العابدین سمیت عوامی یوتھ ونگ کے کارکنان شریک تھے۔ اجلاس میں پاکستان عوامی یوتھ ونگ تحصیل جہلم کی تنظیم نو کی گئی۔ نومنتخب عہدیدان میں خرم منہاس کو صدر اور حسن محی الدین کو جنرل سیکریٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ مزید ...
بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح رح کے یومِ پیدائش کے موقع پر 24 دسمبر 2016 کو پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ’’جناح کا پاکستان کہاں ہے؟‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چودھری، سینئر کالم نویس قیوم نظامی، جی ایم ملک اور ساجد بھٹی نے خطاب کیا۔ سمینار میں تحریک منہاج القرآن کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) محمد اقبال، عوامی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز اور علامہ عثمان سیالوی سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف اور کارکنان نے شرکت کی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا تاریخی ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں 17 دسمبر 2016 کو پشاور پہنچا جہاں زکوڑی پل پر تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور عوامی یوتھ لیگ کے عہدیداران اور کارکنان نے سائیکلسٹس کا شاندار استقبال کیا۔ ناظمِ اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور صدر عوامی تحریک یوتھ ونگ مظہر محمود علوی کی قیادت میں سائیکلسٹس کارکنان کی ریلی کے ساتھ پشاور پریس کلب پہنچے، جہاں ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاروان کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ شرکاء اور شہداء کے لواحقین کی طرف سے سائیکلسٹس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مزید ...
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آستانہ عالیہ تمبرپورہ شریف کے سجادہ نشین، خیبرپختون خواہ کی معروف روحانی شخصیت اور پاکستان عوامی تحریک خیبرپختون خواہ کے نائب صدر سید سجاد باچا کے والدِ ماجد پیر سید مستان علی شاہ کے وصال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں شیخ الاسلام نے کہا کہ پیر سید مستان علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ عظیم صوفی بزرگ اور روحانی شخصیت تھے۔ مزید ...
اکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن کارروان 13 دسمبر 2016ء کو میرپور آزاد کشمیر پہنچ گیا جہاں اس کا شاندرا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے کارکنان عبدالرشید باسط صدر، بشارت علی چوہدری، مظہر اقبال قادری، مرزا مقصود احمد، طالب رحمان قادری، عبدالرب جان، بابر مغل، وقاص خلیل، فیصل حسین، اشتیاق مصطفوی و دیگر استقبالی قافلہ میں شامل تھے. مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2025 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں