یوم دفاع پر عوامی تحریک کے وفد کی یادگارِ شہداء پر حاضری
پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی کی سربراہی میں 6 ستمبر 2016 کو میجر شبیر شریف شہید کی مزار اور باٹاپور میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا، پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر شہزاد رسول اور میاں طاہر یعقوب شامل تھے۔ وفد نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے جنگ ستمبر کے شہداء کی یادگار اور میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ مزید ...