کراچی: ڈاکٹر طاہرالقادری کی مزار قائد حاضری
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد محمد طاہرالقادری نے اپنے دورہ کراچی کے دوران 5 دسمبر 2016ء کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار قائد پر گلدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی۔ چیئرمین منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، صاحبزادہ احمد مصطفی العربی اور پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سمیت کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزرا قائد پر استحکام پاکستان اور کراچی میں بحالی امن کے لئے بھی خصوصی دعا بھی کی۔
تبصرہ