پاکستان عوامی تحریک ضلع اوکاڑہ کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک ضلع اوکاڑہ کا ایک اہم اجلاس 6 دسمبر 2016ء کو ضلعی صدر محمد حفیظ قادری کی زیر صدارت دعوت ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے نائب صدر مظہر فرید سیال، ضلعی امیر مرزا خالد محمود، سینئر نائب صدر محمداسلم مغل ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری چوہدری تصدق حسین، ضلعی عہدیداران کے علاوہ اوکاڑہ کی تمام تحصیلوں کے صدورز اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس میں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت اور 2018 میں ہو نے والے قومی الیکشن کے سلسلہ میں تنظیم کو فعل کرنے اور گراس لیول پر تنظیم کو منظم کرنے کے لیے لائحہ عمل بنا یا گیا۔ عوامی تحریک کی آئندہ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی اجلاس میں فیصلے کیے گئے۔
تبصرہ