پاکستان میں کوئی بھی تبدیلی عوامی تحریک کے بغیر ناممکن ہے: الیاس مغل
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے ترجمان و سیکرٹری اطلاعات الیاس مغل نے 23 اکتوبر 2016ء کو نجی اسکولز کے اساتذہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں شعبہ تعلیم سمیت ہر طرف کرپشن، اقربا پروری عروج پر ہے جبکہ میرٹ کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ملک میں کوئی بھی تبدیلی پاکستان عوامی تحریک کے بغیر ناممکن ہے۔ حقیقی تبدیلی اسی کا نام ہے جس کیلئے پاکستان عوامی تحریک جدوجہد کر رہی ہے۔ ملک میں تبدیلی اسی وقت ممکن ہے جب ظالم نظام کو سمندر برد کیا جائے، پھر احتساب ہو اور اصلاحات کے بعد انتخابات ہوں۔ اصلاحات کے بغیر انتخابات کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں کرپٹ نظام موجود ہے تبدیلی کا خواب دیکھنا محض حماقت ہے۔ کرپٹ نظام میں تلاشی دینے والا وزیراعظم چور ہے، جو اپنے زیر کنٹرول اداروں سے بے گناہی کی سند بھی حاصل کر لے گا۔ آج جس نظام میں 14 بے گناہ لوگوں کے قاتل آزاد ہوں وہاں چور وزیر اعظم کو کون پکڑ سکتا ہے۔ اپنی سیاسی حکمت عملی میں ناکامی کے بعد کچھ سیاستدان پھر یہی کہتے نظر آئیں گے کہ ’’ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے تھے‘‘۔
تبصرہ