عوامی تحریک یورپ کے صدر کا دورہ پیرس
پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر شاہد ملک نے پیرس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے PAT فرانس کے قائم مقام صدر نعیم چودھری، طاہر عباس اور دیگر عہدیدارن سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوامی تحریک کی تنظیمی اور سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں ملک پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز اور خاص طور پر موجودہ سیاسی حالات کے اتار چڑھاو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال بھی زیر بحث آئی اور کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے مظالم پر شدید مزمت کی گئی۔ اجلاس کے بعد نعیم چوہدری نے شاہد ملک کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، جس میں عوامی تحریک کے رہنماوں نے شرکت کی۔
خبر: حسن زمان تارڑ، اٹلی
تبصرہ