اٹلی: عوامی تحریک فرانس کے صدر نعیم چوہدری کا دورہ کارپی
پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر نعیم چوہدری نے 14 اکتوبر 2016ء کو اٹلی میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کارپی کا دورہ کیا۔ دورے میں وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی کے عہدیداروں سے ملے۔
اس موقع پر نعیم چوہدری نے کہا پاکستان عوامی تحریک پاکستان میں ایسے سیاسی کلچر پر یقین رکھتی ہے جو ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہو۔ ڈاکٹر طاہرالقادری شروع دن سے ہی وطن دوست جماعتوں اور رہنماوں کو اپنے ساتھ لے کر چلے۔ مگر ایک بات واضح ہے کہ ہم نے ظالم کا نہ پہلے کبھی ساتھ دیا اور نہ ہی آئندہ ساتھ دیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس کے تحت پاکستان میں تمام طبقات کو یکساں بنیادی حقوق ملیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی پارٹی کیلئے سرمایہ ہوتے ہیں ہم آج بھی سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہوں اور معاشرے کے غریب، مظلوم اور پسماندہ طبقات کے حقوق کی جدوجہد میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔
رپورٹ: حسن زمان تارڑ
تبصرہ