پاکستان عوامی تحریک کا پنجاب اسمبلی کے باہر جعلی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف احتجاج
پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر حکومتی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ عوامی تحریک کے کارکنان نے جعلی جے آئی ٹی، جعلی رپورٹ نامنظور، قاتل حکومت نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ اگر پنجاب کے حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو وہ شہداء کے ورثاء کی مشاورت سے نئی جے آئی ٹی بنائیں۔ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان، اراکین اسمبلی میاں اسلم اقبال اور ڈاکٹر مرادراس نے عوامی تحریک کے کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ مزید ...