پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدور کا دورہ گلگت بلتستان
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا، دورے کا مقصد کارکنان کی حوصلہ افزائی اور سرگرمیوں کو منظم کرنا تھا۔ اس موقع پر ساجد محمود بھٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ ضلع استور کے صدر اصغر علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف اضلاع میں کارنر میٹنگز کیں اور کارکان کو تنظیمات کے اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر چوہدری عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں قیام امن، فرقہ واریت کے خاتمے اور متشدد نظریات کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، اور ملک کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔
تبصرہ